پاکستان
27 اکتوبر ، 2016

لاہور: موچی گیٹ دھماکے کا مقدمہ درج

لاہور: موچی گیٹ دھماکے کا مقدمہ درج

 

زاہد حسین...سی ٹی ڈی نے لاہور کے علاقے اندرون موچی گیٹ میں دھماکے کے بعد4 مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق اور 16زخمی ہوگئے تھے۔

پولیس کے مطابق اندرون موچی گیٹ میں دھماکے کے بعد مکانات کی چھتیں گرنے کے واقعہ کی ابتدائی تفتیش کے بعد سی ٹی ڈی نے دھماکہ خیز مواد اور ناجائز اسلحہ رکھنے سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ چھتیں گرنے کے بعد ملبے سے 8دستی بموں کے خول ملے تھے، جس پر سی ٹی ڈی نے تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔ دھماکے سے مکانات کی چھتیں گرنے سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ 5خواتین سمیت 16افراد زخمی ہوئے تھے۔

مزید خبریں :