پاکستان
28 اکتوبر ، 2016

اپوزیشن کو غم ہے،ترقی کا سفر ان کی سیاست ختم کردیگا،وزیراعظم

اپوزیشن کو غم ہے،ترقی کا سفر ان کی سیاست ختم کردیگا،وزیراعظم

 

وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو یہی غم کھائے جارہاہے کہ ترقی کا سفر جاری رہا تو 2018 میں ان کی سیاست ختم ہوجائے گی ، کے پی میں بھی مسلم لیگ ن کی حکومت ہوگی ۔

کوہاٹ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ملکی سیکورٹی کو بہتر بنانے کے لئے بھرپور اقدامات کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو پتا چل چکا ہے کہ کے پی کے میں تین برس میں کچھ نہیں ہوا،آئندہ خیبرپختونخوا میں بھی مسلم لیگ کی حکومت آئے گی۔

اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے کوہاٹ میں خواتین یونیورسٹی ، اسپتال اور سڑکیں بنانے کا بھی اعلان کیا۔

وزیراعظم کی کوہاٹ آمد کے موقع پر پشاور چوک میں مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی مڈ بھیڑ ہوئی، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ پولیس نے کارکنوں کو منتشر کرنے کے لئے ہوائی فائرنگ کی۔

قبل ازیں وزیراعظم نوازشریف نے کوہاٹ پہنچ کر مختلف یونین کونسلوں کوگیس فراہمی منصوبےکاسنگ بنیادرکھا۔ منصوبے پر 3 ارب 81 کروڑ لاگت آئے گی۔منصوبہ ضلع کوہاٹ کے عوام کی دیرینہ خواہش ہے۔

گیس منصوبےسےخوشحال گڑھ،چور لکی،اسرزئی،شاہپور کو گیس ملےگی،شیرکوٹ،نصرت خیل،علی زئی اورڈھوڈہ کے عوام کو بھی گیس فراہم ہوگی۔

مزید خبریں :