انٹرٹینمنٹ
08 دسمبر ، 2016

ہالی ووڈ تھرلر فلم "پیٹریاٹس ڈے"کی نئی جھلکیاں جاری

ہالی ووڈ تھرلر فلم

2013میں امریکی شہر بوسٹن میں ہونے والی میراتھن پر ہونے والے حملے کی داستان پر مبنی ہالی ووڈ تھرلرفلم ’پیٹریاٹس ڈے‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

پیٹر برگ کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی بوسٹن میراتھن کے دوران ہونے والے بم حملے کے بعد پولیس کمشنر کے اقدامات اور حملہ آوروں کو پکڑنے کیلئے اپنائی جانے والی حکمت عملی کے گرد گھوم رہی ہے۔

فلم کی کاسٹ میں مارک والبرگ،جان گڈمین،جے کے سیمنز،ونسینٹ کراٹولا،جیمز کولبے اور کیون بیکن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔اسکاٹ اسٹوبر اور ڈوروتھے اوفریو کی مشترکہ پروڈیوس کردہ یہ فلم لائنز گیٹ فلمز کے بینر تلے 21دسمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

 

مزید خبریں :