دنیا
09 دسمبر ، 2016

عدالت سے مجرم قرار پانے والا شخص کینیڈا چھوڑ کر فرار

عدالت سے مجرم قرار پانے والا شخص کینیڈا چھوڑ کر فرار

 

کینیڈا کی عدالت سے مجرم قرار پانے والا پاکستانی نژاد شخص سزا سنائے جانے سے پہلے کینیڈا چھوڑ کر فرار ہوگیا، کینیڈین میڈیا کا دعویٰ ہے کہ معظم طارق پاکستان چلا گیا ہے ۔

پاکستانی نژاد کینیڈین شہری معظم طارق پر ایک خاتون پر جنسی حملے کا الزام تھا اور عدالت نے اکتوبر میں اسے مجرم قرار دیا تھا، برمپٹن کا رہائشی 29 سالہ معظم کو دس ہزار ڈالر ضمانت پر رہا کیا گیا تھا اور اسے یکم دسمبر کو سزا سنائی جانی تھی۔

کراؤن پرسیکیوشن سروس نے عدالت کو بتایا کہ معظم طارق 18 نومبر کو پاکستان فرار ہوچکا ہے۔ خاتون سے زیادتی کے الزام میں معظم طارق کوتین سال قید کی سزا سنائے جانے کا امکان تھا ۔

مزید خبریں :