دنیا
27 فروری ، 2017

 لندن پولیس نے 12کروڑ روپے مالیت کی بھنگ پکڑلی

  لندن پولیس نے 12کروڑ روپے مالیت کی بھنگ پکڑلی

برطانیہ میں سرد جنگ کی یاد گار اور ایٹمی جنگ سے بچائو کے لئے بنائے گئے بنکرپر لندن پولیس نے چھاپہ مارکر 12کروڑ پاکستانی روپے مالیت کی بھنگ پکڑکر 6افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

بنکردریائے ٹیمز کے قریب واقع ہے ۔پولیس حکام کا کہنا تھاکہ چھاپے کے وقت ایسا لگا جیسا انہوں نے بھنگ کا جنگل دریافت کیا ہے۔

لندن پولیس کے مطابق چار کمروں میں بھنگ کے ڈھائی سو سے زیادہ پودے موجود تھے، پودوں کی دیکھ بھال کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے اور خاص روشنی کی مدد سے پودوں کی نشونما کا انتظام کیا گیا تھا۔

پولیس کے مطابق یہ بنکر 1980ء کی دہائی میں سرکاری افسران کی حفاظت کے لیے تعمیر کیا گیا تھا، بعد میں حکومت نے اس پر توجہ نہ دی اور یہ منشیات فروشوں کے ہتھے چڑھ گیا تھا۔

 

مزید خبریں :