دنیا
28 فروری ، 2017

ایرانی ڈائریکٹر کو امریکی محکمہ خارجہ کی مبارکباد پھر پیغام ڈیلیٹ

ایرانی ڈائریکٹر کو  امریکی محکمہ خارجہ کی مبارکباد پھر  پیغام ڈیلیٹ

امریکی محکمہ خارجہ کی قلا بازیاں، آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر ایرانی ڈائریکٹر کو سوشل میڈیا پر پہلے مبارکباد دی اور پھر بعد میں پیغام ڈیلیٹ کردیا ۔

امریکی محکمہ خارجہ نے ایرانی ڈائریکٹر اصغر فرہادی کو آسکر ایوارڈ حاصل کرنے پر سوشل میڈیا پر مبارکباد کا پیغام دیا ۔ اصغر فرہادی کو یہ آسکر ان کی فلم’’ دی سیلزمین‘‘ کے لیے بہترین غیر ملکی فلم پر دیا گیا ۔ تاہم بعد ازاں سوشل میڈیا سے یہ پیغام ہٹادیا گیا ۔

اس حوالے سے ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ یہ پیغام یقینا ًہٹادیا گیا ہے تاکہ اس سے کہیں یہ غلط فہمی نہ ہوجائے کہ حکومت اصغر فرہادی کے آسکر تقریب میں دیے گئے بیان کی حمایت کرتی ہے ۔

آسکر کی تقریب میں اصغر فرہادی کی ترجمانی ایک ایرانی خاتون انجینئر انوشے انصاری نے کی تھی ۔ جس میں انہوں نے فرہادی کا پیغام پڑھ کر سنایا تھا ۔

اپنے پیغام میں ایرانی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی جانب سے ایران پر ویزے کی پابندی غیر انسانی فعل ہے اور یہ دنیا کو تقسیم کرنے اور جنگوں اور تشدد کو جواز فراہم کرنے کی کوشش ہے ۔

 

 

مزید خبریں :