دنیا
28 فروری ، 2017

افسوسناک واقعہ نے آسکر کا حسن و جمال چھین لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

افسوسناک واقعہ نے آسکر کا حسن و جمال چھین لیا، ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ سیاست پرتوجہ مرکوزہونےکی وجہ سے آسکرمنتظمین کی نظر اصل کام سے چوک گئی،افسوسناک واقعہ ہوا،اس نے آسکرکاحسن وجمال چھین لیا۔

آسکرز میں بہترین فلم کے ایوارڈ کے غلط اعلان پر امریکی صدر ٹرمپ کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ آسکرتقریب کےآخرمیں جوہواوہ انتہائی افسوسناک تھا۔

انہوں نے کہا کہ آسکرکی تقریب میں جاتارہاہوں،لیکن بہت خاص چیزکی کمی محسوس ہوئی۔

واضح رہے کہ آسکرز میں غلطی سے بہترین فلم کے ایوارڈ کے لیے ’’مون لائٹ‘‘ کی بجائے ’’لالا لینڈ‘‘ کا اعلان کر دیا گیا تھا ۔

 

 

مزید خبریں :