دنیا
28 فروری ، 2017

بنگلہ دیش : جاپانی شہری کا قتل، پانچ شدت پسندوں کو موت کی سزا

بنگلہ دیش : جاپانی شہری کا قتل، پانچ شدت پسندوں کو موت کی سزا

بنگلہ دیش میں ایک جاپانی شہری کے قتل میں ملوث پانچ شدت پسندوں کو سزائے موت کا حکم سنا دیا گیا ہے۔

ایک ضلعی عدالت کے جج نریش چندرہ سرکار کے مطابق کالعدم تنظیم جماعت المجاہدین کے ان پانچ افراد پر ہوشی کونیو کو قتل کرنے کا الزام ثابت ہو گیا۔ کونیو کو 2015ء میں رنگ پور نامی علاقے میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔

شدت پسند تنظیم ’اسلامک اسٹیٹ‘ نے اس واردات کی ذمہ داری قبول کر لی تھی تاہم ڈھاکا حکومت کا موقف تھا کہ اس واقعے میں کوئی مقامی شدت پسند تنظیم ملوث ہے۔

 

مزید خبریں :