پاکستان
01 مارچ ، 2017

عابد شیر نے عمران خان کو بال ٹھاکرے کا بھائی قرا ردیدیا

عابد شیر نے عمران خان کو بال ٹھاکرے کا بھائی قرا ردیدیا

 

وفاقی وزیر مملکت عابد شیر علی نے عمران خان کو بال ٹھاکرے کا چھوٹا بھائی قرار دیدیا، انہوں نے بلاول بھٹو کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ مولا بخش چانڈیو سے کراچی کی سڑکیں صاف کرائیں۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو میں عابد شیر علی نےمخالفین پر گولہ باری کردی، انہوں نے کہا کہ ایان علی ڈالرز کے ساتھ پکڑی گئی، چارٹرجہاز میں چلی گئی، قوم دیکھتی رہ گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان آپ پاکستانی نہیں ہوسکتے، آپ بچوں کے پاس واپس چلے جاؤ، اس شخص نے لڑانے کی کوشش کی اور پختونوں کا نعرہ لگادیا۔

عابد شیر علی کا کہناتھاکہ بلاول صاحب ،چانڈیو کو کراچی صاف کرنے کا ٹھیکہ دے دیں ،چانڈیو صاحب پہلے شہر کو صاف کریں اور کرپشن کا حساب دیں پھر تنقید کریں۔

عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ خان صاحب!آپ نے پاکستان کو سمجھ کیا رکھا ہے،آپ کہتے ہیں پنجاب میں پختونوں کے ساتھ ظلم ہورہا ہے،عمران خان نے وہ کام کردیا جو بھارت بھی نہ کرسکا۔عمران خان دہشت گردوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں۔

انہوں نے شاہ محمود قریشی کو مخدوموں کا ڈبل شاہ قرار دیا اور کہا کہ وہ بتائیں دربار میں کتنے کروڑ آتے ہیں اور غریبوں اور بیوائوں پر کتنا خرچ ہوتا ہے۔

 

مزید خبریں :