دنیا
22 مارچ ، 2017

امریکی پرستاروں کا ٹروڈو کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا جنون

امریکی پرستاروں کا ٹروڈو کے ساتھ تصویریں کھنچوانے کا جنون

کینیڈاکےوزیراعظم کی مقبولیت نے امریکا کی مشکلات میں اضافہ کردیا ۔ امریکیوں کی کینیڈین وزیراعظم کے لئے محبت کایہ عالم ہےکہ کینیڈین سفارتخانے کے باہرجسٹن ٹروڈو کے کارڈ بورڈفیگر کےساتھ تصویریں کھنچوانےکے لئے رش لگ گیا، جس کے بعد کینیڈا کو کارڈ بورڈ فیگرزکی ترسیل پر پابندی کی ہدایات جاری کرنا پڑیں۔

شامی پناگزین ہوں، سرحد پار صدارتی انتخاب کے نتائج سے نالاں امریکی یا خود ڈونلڈ ٹرمپ کی صاحبزادی،کوئی ایسا نہیں جو جسٹن ٹروڈو کا پرستار نہ ہو۔ٹروڈو کی شخصیت کا سحر ایسا کہ جہاں جاتے ہیں دل جیت لیتے ہیں۔

اور اب واشنگٹن اور اٹلانٹا میں کینیڈئین سفارتخانے کے باہر پرستاروں کا میلہ لگا ہے ۔گزشتہ برس کینیڈین قومی دن کی تقریبات کے لئے آرڈر کئے گئے کارڈ بورڈ کٹ آؤٹ فیگرزامریکیوں کی توجہ کا مرکز بن گئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے تارکین وطن مخالف پالیسیوں کے ستائے امریکی عوام ،سر حد پار عوام دوست وزیراعظم کے ساتھ تصویریں بنا کر دل خوش کررہے ہیں ۔

یہاں تک کہ کینیڈین حکومت کو امریکا میں سفارتی مشن کو ٹروڈو کے کٹ آؤٹ فیگر کی ترسیل پر پابندی عائد کرنے کی ہدایات جاری کرنا پڑیں۔

مزید خبریں :