پاکستان
22 مارچ ، 2017

افتخارمحمد چوہدری اور ان کے بیٹے کی ویڈیو وائرل ہوگئی

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان افتخار کی ویڈیو سوشل میڈیاپر وائرل ہو گئی۔

ویڈیو میں ارسلان افتخار لائن سے ہٹ کر امیگریشن کائونٹر تک جانے کی ضد کر رہے ہیں، ارسلان افتخار کا کہنا ہے کہ ہم غلط لائن میں نہیں کھڑے ہوئے تھے، بزنس کلاس کی اپنی علیحدہ لائن ہوتی ہے۔

سابق چیف جسٹس پاکستان افتخارمحمد چوہدری اور ان کے بیٹے ارسلان سوشل میڈیا پر گردش کرنےو الی ویڈیو میں دونوں ایئر پورٹ کے امیگریشن کائونٹر پرلائن سے ہٹ کر کھڑے دکھائی دیتے ہیں۔

ایک مسافر توجہ توجہ دلاتا ہے کہ لائن مت توڑیں جس پر ارسلان افتخاراستدلال کرتے ہیں کہ بزنس کلاس میں ہوں، اس طرف سے جا سکتا ہوں، ایک شخص کے منع کرنے پر افتخار چوہدری بیٹے کو پیچھے لے گئے۔

سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے صاحبزادے ارسلان افتخار نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے اور والد کے پاس بزنس کلاس کا ٹکٹ تھا، ہم غلط لائن میں نہیں تھے۔

انہوں نے کہا کہ معمول کے مطابق پہلے بزنس کلاس کے مسافروں کو پہلے بلایا جاتا ہے، والد شریف آدمی ہیں، انہوں نے کہا چھوڑو پیچھے چلے جاتے ہیں۔

مزید خبریں :