پاکستان
27 مارچ ، 2017

او آئی سی کا وفد ایل او سی پر مہاجر کیمپوں کا دورہ کریگا،دفتر خارجہ

او آئی سی کا وفد ایل او سی پر مہاجر کیمپوں کا دورہ کریگا،دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت کے کشمیریوں پر مظالم اور سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی کا جائزہ لینے کےلیے او آئی سی کا وفد لائن آف کنٹرول اور آزادکشمیر کے مہاجرین کیمپوں کا دورہ کرے گا۔

ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نےکہا کہ کمیشن نے بھارت سے بھی دورے کی اجازت طلب کی ہے،ہم نے بھی پڑوسی ملک سے مقبوضہ وادی کے دورے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا ہے ، بھارت کی جانب سے تاحال کوئی جواب نہیں دیاگیا ۔

دفتر خارجہ کے مطابق 8 رکنی وفد او آئی سی کے مختلف ممالک کے نمائندوں پر مشتمل ہے،کمیشن مقبوضہ کشمیرسے آئے مہاجرین کے کیمپوں کا دورہ بھی کرے گا۔

ترجمان نے مزید کہا کہ کمیشن نے زخمیوں،متاثرین،عینی شاہدین اورمقامی آبادی سے ملنے کی درخواست کی ، اقوام متحدہ کےانسانی حقوق کےکمشنرنےجائزہ کمیشن بھیجنےکی پیشکش کی تھی۔

مزید خبریں :