دنیا
28 مارچ ، 2017

سعودی عرب اور اردن کے درمیان 15معاہدے

سعودی عرب اور اردن کے درمیان 15معاہدے

سعودی عرب اوراردن کےدرمیان ماحولیات،صحت، ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں 15 معاہدوں اور مفاہمتوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوگئے۔

عرب لیگ کی سربراہی کانفرنس سے قبل عمان میں اردن کے شاہ عبداللہ اور سعودی فرما نرواں سلمان بن عبدالعزیز نے ملاقات کی۔

دونوں ملکوں کے وفود کے درمیان ماحولیات، میڈیا، ثقافت، صحت سمیت 15 معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

عرب لیگ کا سربراہی اجلاس کل سے اردن میں شروع ہو رہا ہے، جس کے ایجنڈے میں فلسطین اسرائیل تنازع اور شام کا مسئلہ بھی شامل کیے جانے کا امکان ہے۔

مزید خبریں :