-----

لکس ایوارڈز کے 16 ویں جشن کی تیاریاں

لکس ایوارڈز کے 16 ویں جشن کا اسٹیج سجانے کی تیاریاں جاری ہیں۔ انداز، پیمانے اور معیار کے حوالے سے ملکی ٹیلنٹ کے اس سب سے منفرد جشن میں اسٹائل کے عنصرکو نمایاں کرنے کا ذمہ پہلی مرتبہ معروف فیشن ڈیزائنر حسن شہریار یاسین کوایوارڈز کے ہدایتکار کے طور پر سونپا گیا ہے۔

ایک نہیں بلکہ دو اسٹیج فرنٹ اور آڈینس میں ریڈ کارپٹ پر اسٹائل جانچتی فیشن پولیس اور ایسے کئی نئے اضافوں کے ساتھ سولہویں لکس اسٹائل ایوارڈز کا جشن پہلے سے بہتر اور کہیں بڑے پیمانے پر ہونے جارہا ہے۔

انٹرٹینمنٹ اور شوبز کے اس بڑے ایوارڈ شو کو کامیاب بنانے کی تیاریوں میں مصروف ستاروں میں گلوکار و اداکار علی ظفر ایک بار پھر کچھ نئےانداز میں کرنے کی جستجو میں پوری لگن سے ریہرسل کرتے نظر آئے۔

فلم،ٹی وی، میوزک اور فیشن کی نمایاں کارکردگی کے نام لکس اسٹائل ایوارڈز کی یہ 16ویں سالانہ تقریب جیو کے تعاون سے پیش کی جائے گی جسکی ریہرسلز کا سلسلہ روشنیوں کے شہر میں پورے زور وشور سے جاری ہے۔