پاکستان
24 اپریل ، 2017

بنی گالہ تجاوزات از خود نوٹس: سی ڈی اے نے جواب جمع کرادیا

بنی گالہ تجاوزات از خود نوٹس: سی ڈی اے نے جواب جمع کرادیا

بنی گالہ میں تجاوزات کے خلاف سپریم کورٹ میں ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے نے جواب جمع کرادیا۔

سی ڈی اے کے جواب میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کولکھےگئےخط کےفوری بعدانتظامیہ نےبنی گالہ میں تعمیرات پرپابندی لگادی ہے۔

چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دئیے کہ دیکھناہےکہ بنی گالا میں پلازےقانون کے مطابق ہیں یا نہیں، جو درخت کٹ گئے وہ واپس نہیں لائے جا سکتے۔

چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ خان صاحب،آپ مصروف آدمی ہیں، روزعدالت آنےکی ضرورت نہیں، آپ ایک اچھی لیگل ٹیم بھیج دیں جو عدالت کی رہنمائی کرسکے۔

چیف جسٹس نےکہا کہ لوگ اعتماد کی وجہ سے عدالتوں میں آتے ہیں، بداعتمادی کی فضا ختم کرنا ہوگی، ہر لیڈر کو کہتے ہیں قبلہ راست ہوجائیں، سب کو عدالت کا احترام کرنا ہے۔

چیف جسٹس ثاقب نثاربتایا کہ انہوں نے عمران خان کی کپتانی میں کرکٹ کھیلی ہے۔

مزید خبریں :