پاکستان
27 اپریل ، 2017

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی: پاک فضائیہ کی بمباری میں کئی دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی جانب سے بمباری کی گئی ہے۔ بمباری میں کئی دہشت گرد مارے گئے، جبکہ متعدد زخمی بھی ہیں۔ یہ دہشتگرد افغانستان کے صوبہ ننگر ہار سے خیبر ایجنسی میں داخل ہوئے تھے۔

ملک بھر میں آپریشن رد الفساد جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبر ایجنسی کی وادی راجگال کے علاقوں ستار کلے اور نارائی ناو میں پاک فضائیہ کارروائیوں میں کئی دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے اور متعدد زخمی بھی ہیں۔

اس کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ بھی کیے گئے۔ کارروائی دہشت گردوں کے ننگر ہار سے وادی راجگال کے علاقوں میں داخل ہونے کی خفیہ اطلاعات پر کی گئی تھی۔

بمباری میں زخمی اور بچ جانے والے دہشت گرد افغان صوبے ننگر ہار واپس فرار ہو گئے۔

مزید خبریں :