دنیا
18 مئی ، 2017

کشمیر میں سوشل میڈیا کی تقریبا 22 ویب سائٹس پر پابندی

کشمیر میں سوشل میڈیا کی تقریبا 22 ویب سائٹس پر پابندی

بھارت کی جانب سے کشمیر میں سوشل میڈیا کی تقریباً 22 ویب سائٹس پر پابندی عائد کر دی گئی ۔

کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لیے بھارت ہر حربہ استعمال کررہا ہے۔اس میں سے ایک سوشل میڈیا پر پابندی بھی ہے مگر اب اس کا حل نکالتے ہوئے کشمیری نوجوان زیان شفیق نے، کاش بک کے نام سے ویب سائٹ متعارف کرادی ہے۔

اس ویب سائٹ پر سماجی رابطے کی دیگر ویب سائٹس کی طرح تصاویر اور وڈیوز بھی اپ لوڈ کی جاسکتی ہیں۔

زیان کا کہنا ہے کہ اس نے یہ ویب سائٹ چار سال قبل بنائی تھِی مگر اس کی تخلیق کا مقصد اب پورا ہوا ہے۔

اس ویب سائٹ کے صارفین کی تعداد اب تک 1500 ہوچکی ہے۔

 

مزید خبریں :