پاکستان
28 مئی ، 2017

پرویزالہٰی کی وفاقی بجٹ اور شریف برداران پر شدید تنقید

پرویزالہٰی کی وفاقی بجٹ اور شریف برداران پر شدید تنقید

ق لیگ کے سینئر رہنما پرویز الہٰی نےوفاقی بجٹ اور شریف برداران پر شدید تنقید کی ،ان کا کہناتھاکہ بجٹ میں ایک ہزار ارب روپے صرف ن لیگیوں کی ڈیویلپمنٹ پر رکھے گئے ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب میںپرویز الہٰی نے کہا کہ شریف برادران کو چاہیے جلدی والا پروگرام جس سے فوری طور پر پیسے بنیں۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ میں لیپ ٹاپ کے لئے21 ارب اور صاف پانی کے لئے 12ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب نے حکومتی کارکردگی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ جتنے کے لیپ ٹاپ انہوں نے خریدے ہیں ، اتنی رقم میں لیپ ٹاپ کی تین فیکٹریاں لگ جاتیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دونوں بھائی ایک دوسرے کی واہ واہ کرتے رہتے ہیں،وہ خود ہی ایک دوسرے کو ہیرو بنارہے ہیں۔

مزید خبریں :