کھیل
28 مئی ، 2017

یونس خان بھی وسیم اور شعیب کے نئے انداز سے متاثر

یونس خان بھی وسیم اور شعیب کے نئے انداز سے متاثر

سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹسمین یونس خان کواپنے دور کے بہترین لیفٹ آرم فاسٹ بولر وسیم اکرم اورروالپنڈی ایکسپریس کا خطاب پانے والے شعیب اختر کے نئے انداز نے بہت متاثر کیا۔

یونس خان نے جیو نیوز پر وسیم اکرم اور شعیب اختر کے نئے انداز کے حوالے سے کہا کہ کرکٹ اور اداکاری دونوں ہی اعتماد کے کھیل ہیں۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ وسیم بھائی اور شعیب بھائی جس نئےاندازکو لائے ہیں اسے دیکھنے کی ضرورت ہے، دونوں کھلاڑی ایک تبدیلی لائے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ اپنے دور کے دونوں کھلاڑیوں کو اس نئے انداز میں دیکھنا اور اس پر خوش ہونا چاہیے۔

یونس خان نے چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان ٹیم کے امکانات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم ایونٹ میں بھارت کو ہرا سکتی ہے۔

مزید خبریں :