دنیا
05 جون ، 2017

عرب ملکوں کا تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، قطری کابینہ

عرب ملکوں کا تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے، قطری کابینہ

قطری کابینہ کا کہنا ہے کہ عرب ملکوں کا قطر کے ساتھ تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ ناقابل فہم ہے۔

قطری کابینہ کا مزید کہنا ہے کہ تینوں ممالک نے تعلقات منقطع کرنے سے قبل قطرکے خلاف بھرپورمیڈیا پروپیگنڈا کیا، فیصلے کا مقصد قطر پر دباؤ کے ذریعے مراعات حاصل کرنا ہے ۔

سعودی عرب، بحرین، متحدہ عرب امارات سمیت مصر کی جانب سے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے اور تمام زمینی وفضائی رابطے ختم کرنے کے فیصلے کے بعد دوحہ میں قطری کابینہ نے ایک اہم اجلاس منعقد کیا۔

قطری کابینہ نے کہا ہے کہ قطر خلیجی تعاون کونسل سے اپنی وفاداری نبھاتا رہے گا، قطر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کا پابندی سے ساتھ دے گا، سمندری اور فضائی حدود، درآمدی اور برآمدی لین دین کے لیے اپنا کام کرتے رہیں گے ۔

قطری کابینہ نے موجود کشیدگی کے دوران معمولات زندگی کو برقرار رکھنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کردی ہے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ قطر دہشت گردی کے خاتمے کے لیے عالمی برادری کی کوششوں کی پابندی سے حمایت کرے گا۔

مزید خبریں :