Can't connect right now! retry
Advertisement

انٹرٹینمنٹ
17 جون ، 2017

فلم ’’ڈیڈیز ہوم 2‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

فلم ’’ڈیڈیز ہوم 2‘‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ہالی ووڈ کے مایہ ناز اداکار وِل فیرل، میل گبسن اور مارک واہلبرگ کی کامیڈی سے بھرپور نئی ڈراما فلم ’’ڈیڈیز ہوم2‘‘کا پہلا ٹریلر ریلیز کر دیا گیا۔

سن 2015کی فلم ڈیڈیزہوم کی اس سیکوئل فلم کو ایک بار پھر ہدایتکارشان اینڈرس نے ڈائریکٹ کیا ہے جس کی کہانی ایسے سرپھرے شخص کے گِرد گھوم رہی ہے جو طلاق کے بعد بچوں کی ذمہ داریاں صحیح انداز میں نہیں نبھا پاتا اور ایسی صورت میں سوتیلا باپ بچوں کی ذمہ داریاں سنبھال لیتا ہے۔

کہانی اس وقت نیا موڑ لیتی ہے جب بچوں کے سگے اور سوتیلے داد اجان بھی گھر میں پہنچ جاتے ہیں ۔

وِل فیرل اورایڈم میکئے کی پروڈیوس کردہ اس فلم کا اسکرپٹ شان اینڈر اور برائن مورن نے تحریر کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں وِل فیرل، میل گبسن اور مارک واہلبرگ سمیت لِنڈا کارڈیلینی،جان سینا، اوون ویکارو، جان لیتھگو، اسکارلیٹ ایسٹویز اور الیگزینڈرا ایمبروسیو شامل ہیں۔

طنز و مزاح اور کامیڈی سے اس ڈراما فلم کو پیرا ماؤنٹ پکچرز کے تحت10نومبر کو سنیماگھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔

Advertisement