-----

فلم ’موم‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری

Film Mom Kay Phelay Ganay Ki Video Jare

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی بالی ووڈ فلم ’موم‘ کے پہلے گانے کی ویڈیو جاری کر دی گئی۔

پاکستانی اداکار عدنان صدیقی اور سجل علی کی، تھرل سے بھرپور بالی ووڈ کی نئی آنے والی فلم ’موم‘ کے پہلے گانے ’او سونا تیرے لئے‘کی ویڈیو جاری کردی گئی ہے۔

اس گانے کو اے آر رحمان اور شاشا تیروپتی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ گانے کے بول ارشاد کامل نے ترتیب دیئے ہیں۔

روی اُدیوار کی ہدایتکاری اور بونی کپور کی پروڈیس کردہ اس فلم میں عدنان صدیقی اور سجل علی مشہور بھارتی اداکارہ سری دیوی کے ساتھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گے جبکہ فلم کی دیگر کاسٹ میں نواز الدین صدیقی، اکشے کھنا، سشانت سنگھ اور امریتا پوری شامل ہیں۔

واضح رہے فلم ’موم‘ تین مختلف زبانوں ہندی، تامل اور تیلگو میں رواں سال 7جولائی کو نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔