دنیا
17 جون ، 2017

کشمیری شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

کشمیری شہداء کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی بربریت کا شکار ہونے والے 5کشمیری شہداء کی نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی ، وادی میں احتجاجاً مکمل ہڑتال کی گئی۔

شہداء کی نماز جنازہ میں شریک ہزاروں افراد بھارت کے خلاف اور پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے رہے،شہداء کو پاکستان کے پرچم میں لپیٹ کر سپرد خاک کیا گیا۔

احتجاجی مظاہروں کو روکنے کے لیے انتظامیہ نے جگہ جگہ رکاوٹیں لگا کر پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی۔

نوجوانوں کی شہادت پر وادی میں کاروبار اور تعلیمی ادارے بند رہے جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل رہا۔

مقبوضہ وادی میں بھارتی مظالم کے نہ ختم ہونے والے سلسلے میں گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 5کشمیریوں کو شہید کر دیا گیا۔

مزید خبریں :