-----

بھارتی اداکار سنجے کپور کی 13 سال بعد ٹی وی پر واپسی

Sanjay Kapoor Returns To Tv After 13 Years

بھارتی اداکار سنجے کپور 13 سال بعد ٹی وی پر ایک بار پھر جلوہ گر ہوں گے۔

سنجے کپور کی ٹی وی پر  واپسی ڈرامہ سیریل ’عشق گناہ‘ میں ہوگی جو کہ ترکی ڈرامہ عشقِ ممنوں کی کہانی پر مبنی ہو گا۔

سنجے کپور کا کردار ڈرامے میں ایک ایسے انسان کا ہے جن کی اہلیہ کا انتقال ہوچکا ہے اور اب وہ ایک دوسری خاتون کے عشق میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

یہ کردار اسمریتی کلرا نبھائیں گی جبکہ وکرم بھٹ اور ابھیجیت داس اس ڈرامے کے ہدایت کار ہوں گے۔

ڈرامے کو ممبٗی میں شوٹ کیا جائے گا جبکہ اس کی پروموشن ایک بھارتی نجی ٹی وی چینل کرے گا۔

ڈرامہ اگست میں دیکھا جاسکے گا۔