پاکستان
18 جولائی ، 2017

جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا ان کی دستاویز بھی غیر مصدقہ ہیں، مریم اورنگزیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوز کیا اور ان کی دستاویزات بھی غیر تصدیق شدہ ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ جے آئی ٹی رپورٹ سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں، ان کی دستاویزات غیرتصدیق شدہ ہیں، جے آئی ٹی نے مینڈیٹ سے تجاوزکیا اور آئین و قانون جےآئی ٹی کو حدود سے تجاوز کی اجازت نہیں دیتا۔

وزیر مملکت نے کہا کہ وزیراعظم کے ٹیکس ریٹرنز رکارڈ پر ہیں، وزیراعظم نے احتساب کے لیے خود کو پیش کرنے کی تاریخ رقم کی، انہوں نے ایک بھی پیسے کی خورد برد نہیں کی۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چورشورمچارہے ہیں، ان کی پٹیشن اور جے آئی ٹی رپورٹ کو سپریم کورٹ مسترد کرے گی اور وزیراعظم نوازشریف پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ سے ایک بار پھر سرخرو ہوں گے۔

مزید خبریں :