پاکستان
24 جولائی ، 2017

لاہور دھماکے کے بعد چوہدری نثار کا سیاسی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان

لاہور دھماکے کے بعد چوہدری نثار کا سیاسی پریس کانفرنس ملتوی کرنے کا اعلان

وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کا کہنا ہے کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی گفتگو کروں۔

پنجاب ہاؤس میں مختصر پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل صحت کی خرابی کے باعث پریس کانفرنس نہ کرسکا جب کہ میری پریس کانفرنس انتہائی اہم تھی لیکن لاہور دھماکے کے بعد میرے لیے سیاسی بات کرنا ممکن نہیں، جن معاملات پر بات کرنا تھی انہیں منسوخ نہیں ملتوی کررہا ہوں۔

وفاقی وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ مجھے جو کچھ کہنا ہے وہ پریس کانفرنس میں ہی کہوں گا اس لئے گزارش ہے کہ اس پر قیاس آرائی نہ کی جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے لاہور دھماکے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے پریس کانفرنس ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ لاہور دھماکے کے بعد میرے لئے ممکن نہیں کہ میں سیاسی معاملات پر گفتگو کروں، اس وقت تمام تر توجہ متاثرہ خاندانوں پر ہے۔

 

مزید خبریں :