انٹرٹینمنٹ
09 اگست ، 2017

فلم جب ہیری میٹ سیجل پر مداحوں کی تنقید پر شاہ رخ خان بھی بول پڑے

فلم جب ہیری میٹ سیجل پر مداحوں کی تنقید پر شاہ رخ خان بھی بول پڑے

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ اور مشہور ہدایت کار امتیاز علی کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم "جب ہیری میٹ سیجل" پر فلم بینوں کی جانب سے شدید تنقید کی جارہی ہے تاہم کنگ خان نے بھی مداحوں کو بھرپور جواب دیا ہے۔

کنگ خان کی فلم مداحوں کی توقعات پر پوری نہ اتر سکی جس کی وجہ سے اسے سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فلم بین ٹرینڈولکر فلم پر طنز کرتے ہوئے اپنی ٹوئٹ میں لکھتے ہیں "جب فلم بین مایوسی سے ملے" ۔

 

تنوی ٹوئٹ کرتی ہیں' فلم کے منفی ریویو نے لوگوں کی توجہ حاصل کی، فلم کس حد تک بری ہے، اس کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ بدترین ہے۔

ٹوئٹر پر فرضی نام سے موجود صارف نے فلم پر تنقید کرتے ہوئے لکھا کہ لوگ کہتے ہیں کہ فلم کا پہلا حصہ اچھا ہے لیکن دوسرا حصہ انتہائی برا ہے، اور فلم جب ہیری میٹ سجل یا شاہ رخ خان کے مستقبل کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

ہدایت کار امتیاز علی کو بالی وڈ میں ایک بہترین ہدایت کار مانا جاتا ہے جو بالی وڈ نگری کو وی میٹ، راک اسٹار اور ہائی وے جیسی کامیاب فلمیں دے چکے ہیں لیکن ان کی فلم "جب ہیری میٹ سیجل" فلم بینوں کی توقعات پر پوری نہ اترسکی۔

مداحوں کی جانب سے فلم پر تنقید سامنے آنے کے بعد امتیاز علی خاصے پریشان ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ "جب ہیری میٹ سیجل" ایک بہترین ماسٹر مائنڈ فلم ہے لیکن فلم بین اسے سمجھنے کی کوشش نہیں کر رہے۔

مداحوں کی جانب سے تنقید کو دیکھتے ہوئے شاہ رخ بھی ہدایت کار کی حمایت میں بول پڑے جن کا کہنا ہے کہ امتیاز علی کبھی ایسی کوئی فلم نہیں کرنا چاہیں گے جو وہ پہلے کر چکے ہیں، وہ ہر بار کچھ مختلف کرنا ہی پسند کریں گے۔

کنگ خان نے کہا کہ وہ اس بات کو مانتے ہیں کہ لوگ اپنی سوچ کے مطابق فلم چاہتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ ایسے کردار تو پہلے بھی دیکھے ہوئے ہیں لیکن وہ ایک عرصے سے بالی وڈ انڈسٹری میں ہیں جہاں انہوں نے اپنی کامیاب اور ناکام دونوں فلمیں دیکھی ہیں۔

شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ سمجھ سکتے ہیں کہ ایک کامیاب فلم کے بعد ہدایت کار ایک نئی فلم سے کامیابی چاہتا ہے لیکن اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ ایک جیسی ہی فلمیں بناتا رہے گا۔

کنگ خان کے مطابق دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی کیرئیر کی بہترین اور کامیاب فلم ہے جس کے ہدایت کار ادتیا چوپڑا ہیں لیکن وہ خود بھی اب ایسی کوئی فلم دوبارہ نہیں بنا سکتے کیونکہ ہر فلم نیا جادو بکھیرتی ہے جس کے بارے میں خود ہدایت کار یا لکھنے والے کو نہیں پتہ ہوتا کہ وہ کب کیسا جادو بکھیر دے۔ 

مزید خبریں :