دنیا
Time 18 اگست ، 2017

امریکا کی سفید فام نسل پرست تنظیم کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد

نفرت انگیز تقاریر اور مواد کی اشاعت پر فیس بک نے امریکا کی سفید فام نسل پرست تنظیم کے اکاؤنٹس پر پابندی عائد کردی۔

فیس بک کے ترجمان روچیکا پودھراجا کے مطابق انتظامیہ نے سفید فام نسل پرست کارکن کریسٹوفر کینٹ ول کا فیس بک اور انسٹاگرام اکاؤنٹس پر پابندی ان کی جانب سے اشتعال انگیز اور نسلی نفرت پر اکسانے والے مواد نشر کرنے پر عائد کی گئی ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے فیس بک نے سفید قوم پرست تحریک سے منسلک کم سے کم آٹھ صفحات کو ہٹا دیا ہے۔

36 سالہ کینٹ ول نے اپنے آپ کو ایک سفید قوم پرست قرار دیا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دینے کا فخریہ انداز میں اعلان کیا تھا۔

مزید خبریں :