فلم 'جڑواں 2' کی کامیابی کیلئے ورون نے ہاتھ پاؤں چلانا شروع کردیے

جڑواں 2 فلم/ فوٹو: فائل۔

فلم 'جڑواں 2' 29 ستمبر کو سینما گھروں کی زینت بنے گی لیکن اس سے قبل فلم کی کامیابی کے لئے اداکار ورون دھون نے کوششیں تیز کردیں۔

بالی وڈ کے مشہور چاکلیٹی ادکار ورون دھون اپنی نئی فلم 'جڑواں 2' کی تشہیر میں کافی مصروف ہیں جس کے لئے وہ 1997 میں بننے والی سلمان خان کی فلم 'جڑواں' کے ہر اداکار سے ملاقات کرتے دکھائی دے رہے ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے اداکارہ 'تبو' سے ملاقات کی جن کے ساتھ سیلفی لے کر انہوں نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی۔

ورون نے مداحوں کو بتایا کہ تبو بھی سلمان کی فلم جڑواں کا حصہ تھیں اور انہوں نے اداکارہ 'رمبا' کی آواز کی ڈبنگ کی تھی۔


ورون نے مزید بتایا کہ فلم 'جڑواں' کو کامیاب کرنے کے لئے بہت سے لوگ شامل تھے اور انہی لوگوں کی وجہ سے 20 برس بعد 'جڑواں 2' بھی بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کے لئے ممکن ہوسکی ہے۔

اس سے پہلے بھی ورون نے کرشمہ کپور سے ملاقات کی تھی اور ان کے ساتھ فلم 'جڑواں' کے مشہور گانے ٹن ٹنا ٹن پر رقص بھی کیا تھا ۔
















دوسری جانب جیکولین فرنینڈز 'جڑواں 2' کی تشہیر سلمان خان کے ساتھ کرتے دکھائی دیں جس میں ان دونوں نے بھی ٹن ٹنا ٹن گانے پر رقص کیا۔


فلم کے مرکزی کرداروں میں ورون دھون کے ہمراہ جیکولین فرنینڈز اور تپسی پنو شامل ہیں۔

مزید خبریں :