دنیا
Time 24 ستمبر ، 2017

ایران کے میزائل تجربے سے نیو کلیئر ڈیل باقی نہیں رہی،ٹرمپ

ایران کے میزائل تجربے کے بعد نیوکلیئر ڈیل باقی نہیں رہی،صدر ڈونلڈٹرمپ کااعلان،امریکی دھمکیوں کےجواب میں ایران نے 2 ہزارکلومیٹر تک ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیاتھا

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق یہ میزائل تجربہ کامیاب رہا لیکن یہ تجربہ کب کیا گیا اسے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں۔

درمیانے فاصلے تک مار کرنے کی صلاحیت رکھنے والے بیلسٹک میزائل کے تجربے کے مناظر سرکاری ٹی وی پر دکھائے گئے۔

امریکی صدر کے بیان کے بعد ایران کے صدر حسن روحانی نے اپنے دفاع میں کہا تھا کہ ایران کو حق ہے کہ وہ دفاعی مقاصد کے لیے میزائل پروگرام کو فروغ دے۔

مزید خبریں :