پاکستان
Time 17 نومبر ، 2017

بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر دفتر خارجہ طلب، ایل او سی فائرنگ پر مراسلہ دیا گیا

اسلام آباد: کنٹرول لائن پر شہری آباد کو نشانہ بنانے پر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ حوالے کیا گیا ہے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ بھارت نے رواں سال 1300 سے زائد مرتبہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری کی خلاف وزری کی جس کے نتیجے میں 52 شہری شہید اور 170 افراد زخمی ہوئے۔

مراسلے میں مزید کہا گیا کہ بھارتی حکومت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کرے اور ایل او سی پر شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔

خیال رہے کہ چری کوٹ سیکٹر میں بھارتی گولہ باری سے دو شہری شہید ہوئے تھے۔

مزید خبریں :