'منیکا رنیکا' کی شوٹنگ کے دوران کنگنا ایک بار پھر زخمی

کنگنا رناوٹ فلم 'منیکا رنیکا' کی شوٹنگ کے دوران—۔پبلسٹی فوٹو

بالی وڈ ادکارہ کنگنا رناوٹ فلم 'منیکا رنیکا' کی شوٹنگ کے دوران ایک بار پھر زخمی ہوگئیں۔

اداکارہ کنگنا رناوٹ اس وقت اپنی آنے والی نئی فلم 'منیکا رنیکا' کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور اس دوران وہ دوسری مرتبہ سیٹ پر زخمی ہوئیں۔

انڈین ایکسپریس کی ایک رپورٹ کے مطابق فلم کے ایک ایکشن سین کی شوٹنگ کے دوران کنگنا کو 40 فٹ اونچائی سے چھلانگ لگانی تھی، لیکن تمام تر سیکیورٹی کے باوجود بھی وہ درست طور پر چھلانگ لگانے میں ناکام رہیں جس کے باعث ان کا دایاں پاؤں زخمی ہوگیا۔


حادثے کے بعد اداکارہ کو فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں ایک ہفتہ تک آرام کرنے اور احتیاط برتنے کی ہدایات دیں جس کی وجہ سے فلم کی شوٹنگ ملتوی کردی گئی۔

اس سے قبل بھی کنگنا، جنگ کے ایک سین کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکار نہار پنڈیا کے ہاتھوں تلوار سے زخمی ہوچکی ہیں۔

فلم میں کنگنا، رانی لکشمی بائی کا کردار ادا کریں گی جس کی شوٹنگ جودھ پور کے مرانگھڑ فورٹ میں کی جارہی ہے۔ 

مزید خبریں :