پاکستان
Time 14 دسمبر ، 2017

اپنی سرزمین سے دہشتگردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

امریکی سیکرٹری خارجہ ریکس ٹلرسن کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ریکس ٹلرسن کے بیان اور خیالات سے اتفاق نہیں کرتے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے ایک تقریب کے دوران کہا تھا کہ پاکستان جیسے ملک کے ساتھ کام کرنا پُر لطف نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کیں اور ملک کے کونے کونے میں موجود دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں کو ختم کیا۔

دفتر خارجہ کی جانب سے کہا گیا کہ پاکستان نے دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں جب کہ انسداد دہشتگردی آپریشن ملک کے وسیع تر مفاد میں کیے جا رہے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اپنی سرزمین سے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

مزید خبریں :