بھارت میں بگ باس 11 کے فائنل پر اربوں روپے کا سٹہ

— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر 

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کے مشہور ریئلٹی شو ’بگ باس‘ سیزن 11 کے فائنل پربھارت میں اربوں روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔

بھارت میں کرکٹ کے ساتھ ساتھ سے انٹرٹینمنٹ کی دنیا بھی سٹہ بازوں کے لیے کمائی کا ذریعہ ہے۔

بالی وڈ اسٹار سلمان خان کا مشہور رئیلٹی شو’ بگ باس ‘ سیزن 11 کا فائنل اداکارہ شلپا شندے کا نام رہا ہے مگر فائنل پر اربوں روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق فائنل پر صرف دہلی اور اس کے مضافاتی علاقوں میں 10 ارب روپے سے زائد کا جوا کھیلا گیا۔

صرف فائنل جیتنے والی شلپا شندے پر 3 ارب روپے کا سٹہ کھیلا گیا۔

شلپا شندے کا سٹہ بازار میں بھاؤ 1 روپیہ 25 پیسے، حنا خان پر ایک روپیہ 50 پیسے ، وکاس پر 2 روپے اور پنیش شرما پر 3 روپے تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ہونے والے گرینڈ فنالے میں سلمان خان، اکشے کمار سمیت کئی اداکار شریک تھے جب کہ شو کا فائنل جیتنے والی شلپا شندے کو  44 لاکھ کیش اور ٹرافی دی گئی۔

مزید خبریں :