پاکستان
05 فروری ، 2015

پی آئی اے فلائٹ کی بندش ،ن لیگیرہنما کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

پی آئی اے فلائٹ کی بندش ،ن لیگیرہنما کی اسپیکر ایاز صادق سے ملاقات

بارسلونا......شفقت علی رضا ....... مسلم لیگ ن اسپین کے جنرل سیکرٹری ایاز عباسی کی اسپیکر قومی اسمبلی پاکستان سردار ایاز صادق اور ڈپٹی اسپیکر مختار جاوید عباسی سے بارسلونا کے لئے قومی ایئر لائن کی ڈائریکٹ فلائٹ کی بندش ختم کرانے کے لئے خصوصی ملاقات ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن سپین کے صدر میاں محمد اظہر ، نائب صدر خلیم بٹ ، جوائنٹ سیکرٹری میاں عمران ساجد ، انفارمیشن سیکرٹری ملک شاہد حسین اور سر پرست اعلیٰ محمد افضال چوہدری کی جانب سے بلائے جانے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بارسلونا کے لئے پی آئی اے کی پاکستان سے ڈائریکٹ فلائٹ کی بندش کوختم کرنے کے لئے ایک درخواست ممبران قومی اسمبلی پاکستان تک پہنچائی جائے اس ضمن میں ایاز عباسی نے وہ درخواست اسپیکر قومی اسمبلی ، ڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی ، حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ اور اے این پی کے امیر حیدر ہوتی کو ان سے ملاقات میںپیش کی۔اسپیکر سردار ایاز صادق نے درخواست وصول کرتے ہوئے یقین دلایا کہ ہم قومی اسمبلی کے جاری سیشن میں سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو پی آئی اے کی ڈائریکٹ فلائٹ کی بندش سے انہیں پیش آنے والی مشکلات کا سد باب کرنے کے لئے اس معاملے سے وابستہ افراد سے فوری پوچھ گچھ کریں گے ۔واضح رہے کہ اسلام آباد ، لاہور اور کراچی سے بارسلونا کے لئے قومی ایئر لائن کی تین فلائٹس آتی تھیں جن میں سے باقی ایک رہ جانے والی فلائٹ کو بھی بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں جس سے سپین میں مقیم پاکستانی کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

مزید خبریں :