06 فروری ، 2015
کابل........افغانستان سے اتحادی فوجوں کے انخلا کے بعد آئندہ دس سالوں کوتبدیلی کا عشرہ قراردیا گیا ہے جس کے دوران ملک کی سب سے بڑی یعنی نوجوانوں کی آبادی کودہشت گردی اورشدت پسندی سے بچانے اوران سے ملک کا مستقبل سنوارنے کا کام لینے کے لئے نئی یوتھ پالیسی کا اعلان کردیا گیاہے۔ افغانستان سےامریکی انخلاء کے بعد2015ءسے شروع ہونے والےدس سالہ عرصے کوٹرانسفارمیشن ڈیکیٹ یعنی تبدیلی کا عشرہ قراردیاگیاہے جس کے دوران پہلی بار نوجوانوں پرمشتمل آباد ی کے بڑے حصے کوبھی پہلی بارشریک کیا جارہا ہے۔ نوجوان افغانستان کی اکثریت والی آبادی ہے جومجموعی آبادی کی شرح63فیصدیعنی 2کروڑ75لاکھ ہے۔