پاکستان
06 فروری ، 2015

سندھ حکومت دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے،علامہ مبشر

سندھ حکومت دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام رہی ہے،علامہ مبشر

کراچی...... سندھ حکومت بے گناہ عوام کے خون کی اصل ذمہ دارہے زرداری لیگ کی ترجیحات میں سندھ میں دہشتگری کی روک تھام نہیں کرپشن ہے ،پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر شہید کے نام کوبدنام کر رہی ہے ،سانحہ شکار پور سمیت دیگر دہشتگردی کے واقعات میں کالعدم تکفیری دہشتگرد ملوث ہیں ،سانحہ عاشورہ،سانحہ چہلم ،سانحہ عباس ٹائون سمیت دیگر سانحات کے باجود سندھ حکومت نے کالعدم جماعتوں کے خلاف کاروائی نہیں ، کراچی آپریشن دہشتگردوں کے خلاف نہیں ، سیاسی رنجشیں نکالی جا رہی ہیں ،ان خیالات کا اظہار مجلس و حدت مسلمین کے رہنما ،علامہ مبشر حسن ،آصف صفوی،نا صر الحسینی ،،شبیر حسینن خوجہ مسجد کھارادر میں نمازجمعہ کے بعد احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں کیا ،اس موقع پر مظاہرین کی بڑی تعداد موجود تھی، مظاہرین نے سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف نعرے بازی کی اور وزیر اعلیٰ کی بر طر فی کا مطالبہ کیا ۔ علامہ مبشر حسن نے گزشتہ روز وزیر اعلیٰ ہائوس پر سول سو سائٹی کی جانب سے سانحہ شکار پور ،کالعدم جماعتوں کے رہنمائوں کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی سکیورٹی اور ان کی عدم گرفتاری کے خلاف مظاہرے میں شامل عورتوں ،بچوں پر ریاستی اداروں اور حکومت سندھ کی جانب سے تشدد کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ دہشتگردوں کو پکڑنے میں ناکام مگر دہشتگردوں کی گرفتاری کیلئے کئے جانے والے پر امن احتجاجی مظاہرین کو پکڑنے میں کامیاب ہو گئی ،اس شرم ناک صورتحال پر عوام حکمرانوں کو مسترد کرتی ہے اگر صوبہ میں شفاف الیکشن کرائے جائیں تو ان حکمرانوں کی قلعی کھل جائے گی۔

مزید خبریں :