دنیا
06 فروری ، 2015

یوکرین :نیٹو کاریپڈ ریسپونس فورس میں توسیع کا فیصلہ

یوکرین :نیٹو کاریپڈ ریسپونس فورس میں توسیع کا فیصلہ

برسلز ..........نیٹو نے یوکرین کے روس نواز باغیوں اور اسلامی شدت پسندوں کے مقابلہ کرنے کے لیے ریپڈ ریسپونس فورس میں توسیع کا فیصلہ کیا ہے۔ گزشتہ روز بیلجیئم کے شہر برسلز میں ہونے والے نیٹو کے اجلاس میں یوکرین میں جاری لڑائی کے پیش نظر مشرقی یورپ میں فوجی موجودگی کو مزید مستحکم کرنے کے منصوبے کا اعلان کیا گیا ہے۔ نیٹو کے سیکریٹری جنرل جینس اسٹالٹن برگ نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ قدم سرد جنگ کے خاتمے کے بعد دفاعی حوالے سے یہ سب سے بڑا مشترکہ اور مربوط منصوبہ ہو گا۔ نیٹو کے سربراہ کا کہنا ہے کہ روس کی یوکرین میں جارحیت کے باعث نیٹو ممالک کی سکیورٹی میں ’’بنیادی تبدیلی‘‘ واقع ہوئی ہے۔ نیٹو کے وزرائے دفاع نے اجلاس میں مشرقی یورپ میں فوجی قوت بڑھا کر نیٹو ممالک کو سکیورٹی کی یقین دہانی پر اتفاق کیا۔ اجلاس میں نیٹو نے 5ہزار اہلکاروں پر مشتمل ریپڈ رسپانس فورس کے قیام کا اعلان کیا ،2دن کے اندر کسی بھی نیٹو ملک میں تعینات کی جا سکتی ہے۔

مزید خبریں :