پاکستان
06 فروری ، 2015

لندن :ایم کیوایم شعبہ خواتین کے تحت محفل میلادکل ہو گی

لندن…ایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ کے زیراہتمام ہفتہ 7فروری کو لندن میں محفل میلادمنعقد کی جائے گی ۔تقریب لندن کے علاقے ایجویئر کے واٹلنگ کمیونٹی سینٹرواقع اورنج ہل روڈ ایجویئر مڈل سیکس ، میں دوپہرایک بجے ہوگی ۔ دریں اثناء ایم کیوایم شعبہ خواتین انٹرنیشنل سیکریٹریٹ نے خواتین سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تعدادمیں محفل میلادمیں شرکت کریں۔ دریں اثنا ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین 7فروری بروز ہفتہ کو حیدرآباد میں ’’الطاف حسین یونیورسٹی ‘‘کا سنگِ بنیاد رکھنے کی خوشی میں ’’جشن ِ صبح نو ‘‘کے عنوان سے باغ مصطفی گرائونڈ میں منعقد ہونے والے ورائٹی پروگرام کے شرکاء سے ٹیلی فونک خطاب کریں گے ۔اس سلسلے میں حیدرآباد کے باغ مصطفی گرائونڈ میں جشن صبح نو کے عنوان سے ورائٹی پروگرام کے انعقاد کی تیاریاں اور انتظامات کا زور و شور سے جاری ہے ۔ حیدرآبادزونل آفس ، سیکٹر ، یونٹس اور دیگر تنظیمی دفاتر کے علاوہ شہر کے مختلف علاقوں کو برقی قمقموں ، ایم کیوایم کے پرچموں اور بینروں سے سجا دیا گیاجبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں۔

مزید خبریں :