09 فروری ، 2015
لاس اینجلس........امریکی شہر لاس اینجلس میں فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق امریک شہر لاس اینجلس میں ایک نائٹ کلب میں گریمی ایوارڈز کے حوالےسے تقریب جاری تھی۔ پولیس حکام کے مطابق دو مشتبہ افراد نے کلب کے باہر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جو اسپتال منتقلی کے دوران جان کی بازی ہار گیا۔پولیس حکام کے مطابق ہلاک شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔ا مریکی پولیس حکام کے مطابق واقعے کے نتیجے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی تاہم تفتیش جاری ہے۔