دنیا
09 فروری ، 2015

بھارت میں اس ویلنٹائن ڈے پراظہار محبت آساں نہ ہوگا۔۔۔!

بھارت میں اس ویلنٹائن ڈے پراظہار محبت آساں نہ ہوگا۔۔۔!

نئی دہلی..........پارک ،ہوٹل اورسینما تو دور موبائل فون اور سوشل میڈیا پر بھی محبت بھرے دلوں پر روک لگانے کی تیاری ہے۔اگر آپ ہندو ہیں اور بھارت میں رہتے ہیں تو خبردار اس ویلنٹائن پر آئی لو یو کہتے ہوئے سو بار سوچ لیں ۔ کیونکہ کریں گے اظہار محبت تو ملے گی عمر بھر کی قید اور کرنا ہوگی محبوب سے شادی۔محبت کرنےوالوں کیلیے اس انوکھی شرط کا اعلان کیا ہے کہ بھارتی انتہا پسند جماعت ہندو مہا سبھا نے جن کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر ہو یا فیس بک یا ہو واٹس ایپ وہ کریں گے چیک اور پکڑیں گےآئی لو یو کہنے والوں کو۔پیار کرنےوالوں پر نظر رکھنے کیلیے صرف دلی میں تنظیم کی آٹھ ٹیمیں کام کریں گی۔جولوبرڈز سے میسجز پر ان کے ٹیلی فون نمبرز اور ایڈریس طلب کریں گی اور انکار پر ان کے والدین سے رابطے کر کے ان کی شادی کیلیے دباؤ ڈالیں گی۔پولیس کا کہنا ہے کہ محبت کرنےوالوں کی زبردستی شادی کرانے والوں کو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا کیونکہ بھارت میں اس طرح کھلے عام کسی کے بھی اظہار محبت پر کوئی پابندی نہیں۔

مزید خبریں :