09 فروری ، 2015
کابل........افغان صوبے ہلمند میں گاڑی پر نیٹو فورسز کے ڈرون حملے میں افغان طالبان کے نائب امیر ملا عبدالرؤف اور 4پاکستانیوں سمیت 8 افراد ہلاک ہوئے۔ہلمند صوبے کے پولیس سربراہ نبی جان ملاخیل کے مطابق حملے کے وقت ملاعبدالرؤف اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گاڑی میں سفر کررہا تھا، گاڑی میں دھماکا خیزمواد اورگولہ بارود بھی موجود تھا، ہلاک ہونے والوں میں اس کا بہنوئی اور 4 پاکستانی بھی شامل ہیں۔ ملا عبدالرؤف 2007ء میں گوانتاناموبے جیل سے رہا ہوکر افغانستان آیا تھا۔ افغان حکام کی جانب سے ملنے والی غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق ملاعبدالرؤف کچھ دنوں قبل داعش میں شمولیت اختیار کر لی تھی اور وہ خطے میں داعش لوگوں کو بھرتی کرنے کا کام کررہا تھا۔