09 فروری ، 2015
کراچی.........کراچی میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے سسی ٹول پلازا کے قریب ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔اینٹی نارکوٹکس فورس حکام نے جیو نیوز کو بتایا کہ سسی ٹول پلازا کے قریب پولیس نے خفیہ اطلاع پر گاڑی پر چھاپا مارا،جس کے دوران 2 ملزمان کو گرفتار کرکے کروڑوں روپے مالیت کی 25 کلو گرام ہیروئن برآمد کرلی،گرفتار کیے جانے والے ملزمان سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔