09 فروری ، 2015
شکارپور.........مسلم لیگ ن کے رہنماغوث علی شاہ نے ذوالفقارعلی کھوسہ کے ساتھ مل کر جلد نئی سیاسی جماعت بنانے کا اعلان کردیا۔ غوث علی شاہ نے شکارپورمیں دہشت گردی کانشانہ بننے والی امام بارگاہ کربلائے معلی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگومیں انہوں نے کہا کہ نواز شریف صرف پنجاب کے وزیراعظم ہیں، جس دن شکارپور میں دہشت گردی ہوئی وزیراعظم کراچی میں تھے، اگروہ پورے ملک کے وزیراعظم ہوتے تو کراچی کا دورہ مختصر کرکے شکارپور پہنچتے لیکن انہوں نے ایسا نہ کرکے مایوس کیا۔