09 فروری ، 2015
لاہور........ جماعت ِ اسلامی کے سیکریٹری جنرل لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم سیاسی جماعت نہیں،بلکہ ایک گروہ کا نام ہے۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی پریس کانفرنس کےجواب میں لاہور سےجاری بیان میں لیاقت بلوچ نےالزام عائدکیا کہ ایم کیو ایم کے جرائم کی فہرست طویل ہے، اس گروہ نے 25 سال سے کراچی کے عوام کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اجمل پہاڑی اور دیگر نے ہندوستان میں دہشت گردی کی تربیت لینے کا اعتراف کیا، وزیراعظم سےاپیل کرتے ہیں کہ تمام سیاسی جماعتوں کا کراچی میں اجلاس بلائیں اور کراچی بچاؤ،پاکستان بچاؤ پلان کا آغاز کریں، قوم ان کاساتھ دے گی۔