09 فروری ، 2015
اسلام آباد...........وزیر اعظم نواز شریف نے سول سروس کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلیوں اور اصلاحات کی ہدایت کرتے ہوئے چارماہ میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعظم کاکہناہے کہ یہ بات قابل تشویش بات ہے کہ اعلیٰ سطح کے افسران میں بھی صلاحیتوں کی کمی پائی جاتی ہے۔ وفاقی وزارتوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلیےوزیراعظم کی صدارت میں خصوصی اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوا۔ ترجمان کے مطابق وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ سول سروس کی کارکردگی اور عوامی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے قابل افسران کو سامنے لایا جائے۔ وزارتوں کی کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں اور بیو روکریسی میں بھی احتساب یقینی بنایاجائے۔