09 فروری ، 2015
کراچی.........پیپلزپارٹی کے جنرل سیکریٹری راجہ پرویز اشرف نےکہا ہے کہ سندھ میں سینیٹ کی 7نشستوں کے لیے 105درخواستیں ملی ہیں اور پارلیمانی بورڈ کے اجلاس میں ہرصوبے کی نمائندگی ہوتی ہے۔ پیپلزپارٹی میڈیا سیل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ سینیٹ کی نشستوں کے لیے سو سے زیادہ امیدواروں نے درخواستیں دی تھیں۔ سندھ سے ٹیکنوکریٹ کے لیے فاروق ایچ نائیک کو ٹکٹ دیا گیا ہے جبکہ جنرل نشستوں کے لیے رحمان ملک، اسلام الدین شیخ، سلیم مانڈوی والا، گیان چند اور عبداللطیف انصاری پیپلزپارٹی کے امیدوارہیں۔ خیبرپختونخوا سے نورعالم خان، خانزادہ خان اور پنجاب سے ندیم افضل پیپلزپارٹی کےامیدوارہوں گے۔