09 فروری ، 2015
اسلام آباد........سعودی عرب نے کہاہے کہ پاکستان کے دینی مدارس اور فلاحی اداروں کو امداد پاکستانی وزارت خارجہ کی سفارشات پر دی جاتی ہے، یہ پروپیگنڈا جھوٹ ہے کہ سعودی عرب پاکستان میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں سعودی سفارت خانے سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے مختلف مدارس، مساجد اور رفاہی تنظیموں کی درخواستیں ملنے کے بعد پاکستانی وزارت خارجہ کے ذریعے درخواست دینے والوں کی مکمل چھان بین کی جاتی ہے، پاکستانی حکومت جب تحریری ضمانت دیتی ہے کہ سعودی امداد رفاہی کاموں پر ہی خرچ ہو گی تو سعودی حکومت یہ امداد جاری کرتی ہے۔ سعودی سفارت خانے کے مطابق سعودی امداد فرقہ وارایت کو بالائے طاق رکھ کر فراہم کی جاتی ہے،سعودی عرب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قریبی معاون ہے۔