پاکستان
10 فروری ، 2015

سینیٹ الیکشن: ق لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی

سینیٹ الیکشن: ق لیگ پنجاب میں پیپلز پارٹی کی حمایت کرے گی

لاہور......مسلم لیگ ق نے پنجاب میں سینیٹ الیکشن کےلیے پیپلزپارٹی کی باقاعدہ حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔ پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کو ٹیلی فون کیا اور سینیٹ الیکشن کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ۔چودھری شجاعت حسین نے سینیٹ الیکشن میں پیپلزپارٹی کو بھرپور حمایت کایقین دلایا ۔ ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھاکہ وہ خود سینیٹ الیکشن میں حصہ نہیں لے رہے۔

مزید خبریں :