پاکستان
10 فروری ، 2015

ایم کیوایم کاجلد ہی سندھ حکومت میں شامل ہونےکا اعلان

ایم کیوایم کاجلد ہی سندھ حکومت میں شامل ہونےکا اعلان

لندن........ایم کیوایم جلدہی سندھ حکومت میں شامل ہوگی،پیپلزپارٹی اورایم کیوایم کےمابین سیاسی مفاہمت کےعمل کوآگےبڑھایاجائےگا،دونوں جماعتیں سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرےسےتعاون کریں گی۔ ایم کیو ایم کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سینیٹ الیکشن میں دونوں جماعتوں کےمابین سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی۔سیٹ ایڈجسٹمنٹ فارمولےکےتحت پیپلزپارٹی کو7اورایم کیوایم کو4نشستیں ملیں گی جبکہ معاہدےپرعمل درآمداورورکنگ ریلیشن شپ کوبہتربنانےکیلیےکمیٹی قائم کی جائےگی۔کمیٹی میں دونوں جانب سے2،2ارکان شامل ہوں گے۔اعلامیہ کے مطابق اس مرتبہ دونوں جماعتوں کےمابین باقاعدہ تحریری معاہدہ ہوگا۔ قبل ازیں ایم کیوایم کےقائدالطاف حسین سےرحمان ملک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی صورتحال اورملک کی مجموعی صورتحال پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر رحمان ملک کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کواس کاجائزحق ملےگا اور ہرشعبےمیں40-60کےفارمولےپرعمل درآمدکویقینی بنایاجائےگا۔

مزید خبریں :